Sun 19 Jun 2005
کیا ہے اس آدمی میں

کنول نے جمعہ کو اپنے بلاگ پر یہ لنک پوسٹ کردیا۔ شاہ رخ خان جرمنی میں، لیکن قباحت یہ ہے کہ اس صفحے پر شاہ رخ خان کے ساتھ دیگر بہت سی تصاویر بھی ہیں(ایشوریہ رائے سمیت) جنہیں دیکھ کر شاہ رخ کی تصویردیکھنے کو جی بالکل نہیں چاہتا۔ سوال یہ ہے کہ آخر اس آدمی میں دیکھنے لائق ہے کیا۔ واحد کمال جو ان کا ہے وہ ان کی “کک ک کرن۔۔۔” والی اداکاری ہے۔۔لیکن تصویر تو اداکاری نہیں کر سکتی نااااااااااااااں۔۔۔ تو پھر۔۔۔۔؟؟؟